آن لائن ڈرائیونگ لرنر حاصل کرنے کا طریقہ

السلام علیکم!

محترم قارئین!

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ حکومت پنجاب، پاکستان نے  ویب سا ئٹ کے ذریعے آن لائن ڈرائیونگ لرنر لائسنس بنانے کا طریقہ متعارف کروایا ہے  جس کے ذریعے آپ اب گھر بیٹھ کر اپنا ڈرائیونگ لرنر لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔

اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ڈرائیونگ لرنر لائسنس حاصل کرنے کا مکمل طریقہ بتائیں گے۔

 

آن لائن ڈرائیونگ لرنر لائسنس بنانے لیے آپ کو درج ذیل مراحل سے گزرنا ہو گا۔

1.   Dlims کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن

2.    Dlims کی ویب سائٹ پر اپنی ذاتی بنیادی معلومات درج کرنا۔

3.   ڈرائیونگ لرنر لائسنس کی فیس جمع کروانا۔

4.    ڈرائیونگ لرنر لائسنس کا پرنٹ حاصل کرنا۔

 

1. Dlims کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن:

dlims کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کے لیے درج ذیل کام کریں۔

 

i.                  اپنے موبائیل یا کمپیوٹر سے google.comکی ویب سائٹ کھولیں۔

ii.               گوگل کی سرچ بار (google search bar) میں dlims.punjab.gov.pk لِکھ کر سرچ کریں۔

iii.            سب سے پہلے لنک پر کلِک کریں۔

 


 

iv.             آپ کے سامنے کُچھ اس طرح کی ویب سائٹ کُھل جائے گی۔

 


 

v.                رجسٹریشن کے لیے اپنا نام ، شناختی کارڈ نمبر، ای میل ، موبائیل نمبر، اپنی جنس، پاسورڈ اور کیپچا کے خانوں کو مکمل کریں۔

vi.             سبز رنگ کے رجسٹر کے بٹن پر کلِک کریں۔ اس کے بعد آپ کے سامنے کچھ اِس طرح کا پیج کُھل جائے گا۔

 

 

vii.         New Learnerکے آپشن پر کلِک کریں۔

 


 

2.  Dlims کی ویب سائٹ پر اپنی ذاتی بنیادی معلومات درج کرنا۔

 

viii.      New Learner کے آپشن پر کلِک کرنے پر  آپ کے سامنے کچھ اِس طرح کا فارم کُھل جائے گا۔

 

 

ix.            سب سے پہلے  اپنا شناختی کارڈ نمبر، اپنا نام، اپنے والد یا شوہر کا نام، تاریخ پیدائش، موبائیل نمبر، ایمرجنسی رابطے کی صورت میں اپنے گھر والوں میں سے کسی کا موبائیل نمبر، اپنی جنس، آپ کے قد  کے لمبائی، شہریت کی قسم، گاڑی کی قسم، قومیت، اپنا بلڈ گروپ اور اگر کسی قسم کی کوئی معذوری ہے تو وہ درج کریں۔

x.                یہ تمام معلومات مکمل کرنے کے بعد اپنا مستقل اور موجودہ پتہ درج کریں گے۔

 

 

xi.            یہ تمام معلومات مکمل کرنے کے بعد آپ Step 2کی طرف بڑھیں گے جِس میں آپ کی اپنی گاڑی  بتانی ہوگی جس کے لیے آپ لائسنس بنوانا چاہتے ہیں۔کسی بھی  ایک گاڑی کا ڈرائیونگ لرنر بنوانے کی فیس 60 روپے ہے جو آپ کو easypaisa یا کسی  بھی آن لائن بینکنگ ایپ کے ذریعے جمع کروانی ہو گی۔

 

 

xii.         یہ تمام معلومات مکمل کرنے کے بعد آپ Step 3 کی طرف بڑھیں گے جِس میں آپ کو اپنی ایک تصویر اپ لوڈ کرنی ہے۔ تصویر  اپلوڈ کرنے سے پہلے اس بات کا دھیان رکھنا ٖضروری ہے کہ تصویر ایک سائیڈ سے نا بنی ہوئی ہو اور نا ہی چہرے پر فیس سر جیکل ماسک لگا ہوا ہو۔ اس کے علاوہ آپ کی تصویر کا کمپیوٹر ڈسک پر سائز 500kb سے کم ہونا چاہیے۔

 

 

xiii.      اِس کے بعد آپ کو اپنے شناختی کارڈ کی دونو ں اطراف کی تصاویر اپ لوڈ کرنی ہیں۔

 

 

xiv.       اِس کے بعد آپ کو آخر میں دیے گئے سرٹیفیکیٹ کو چیک لگانا ہے اور  Submit کے بٹن پر کلِک کرنا ہے۔

 

 

xv.          اِس کے بعد آپ کو نیچے دیا گیا میسج نظر آئے گا۔

 

 

3.  ڈرائیونگ لرنر لائسنس کی فیس جمع کروانا۔

 

xvi.       اِسی پیج کو اگر آپ نیچے کریں گے تو پیج کے دائیں جانب آپ کو PSID No. دکھائی دے گا۔ آپ نے یہ نمبر ڈرائیونگ لرنر کی easypaisa یا کِسی بھی آن لائن بینکنگ ایپ کے ذریعے  فیس جمع کروانے کے لیے استعمال کرنا ہے۔  ڈرائیونگ لرنر کی فیس جمع کروانے کی معلومات حاصل کرنے کے لیے یہاں کلِک کریں۔

 

 

xvii.    ڈرائیونگ لرنر کی فیس جمع کروا لینے کے بعد dlims کی ویب سائٹ پر آپ کا اسٹیٹس   Paid آجائے گا۔

 


4.  ڈرائیونگ لرنر لائسنس کا پرنٹ حاصل کرنا۔

 

xviii. اب آپ آخری کالم سے اپنے ڈرائیونگ لرنر کا پرنٹ لے سکتے ہیں۔

 

محترم قارئین! ہم امید کرتے ہیں کہ اِس آرٹیکل نے آپ کوکافی معلومات فراہم کر دی ہیں جس سے آپ اب گھر بیٹھ کر اپنے ڈرائیونگ لرنر کو باسانی حاصل کر سکتے ہیں۔  اِسی طرح کی مزید معلومات کے لیے ہماری ویب سائٹ ہر روز تشریف لائیں۔ اور کِسی بھی قسم کے سوال کے لیے نیچے دیے گئے کمنٹ باکس پر سوال پوچھیں۔ شکریہ!